اب جرائم پیشہ افراد کا لاہور پولیس سے بچنا نا ممکن، پولیس نے ایسی موبائل ایپ تیار کر لی

0
32

سی سی پی او نے پہچان ایپ کی لانچنگ کر دی۔
لاہور پولیس نے جرائم پیشہ اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کےخلاف مزید گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کے ریکارڈ تک عوامی رسائی کے ایک اور احسن اقدام کر لیا گیا ہے۔ اب گھریلو ملازمین کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد سے بچنا بے حد آسان ہو گیا، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پنجاب سیف سیٹز اتھارٹیز کے تعاون سے تشکیل کر دہ ایپ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جیز آپریشنز، انویسٹی گیشن، ایس ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہری پہچان ایپ کے ذریعے گھریلو ملازم رکھنے سے قبل کسی بھی کریمنل ریکارڈ سے آگاہ ہو سکیں گے۔ پہچان ایپ پلے سٹور پر بآسانی دستیاب، شہریوں کے لئے رجسٹریشن انتہائی آسان ہوگی، پائلٹ ویژن کے تحت ”پہچان ایپ“ کو ابتدائی مرحلے میں لاہور میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔ ” پہچان ایپ “ جس میں کوئی بھی شہری اپنے موبائل فون پر ڈاﺅن لوڈ کرکے اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں گے۔ رجسٹریشن کے بعد کسی بھی شناختی کارڈ کا کریمنل ریکارڈ کی ایف آئی آر چیک کی جا سکے گا۔ ریکارڈموجود ہونے کی صورت میں متعلقہ تھانہ یا ریکارڈ زیادہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس پی کے دفتر سے رجو ع کیا جاسکے گا۔ ” پہچان ایپ “ میں ریکارڈ میں صرف شناختی کارڈ نمبر سے سرچ کیا جا سکے گا۔ اگر کسی ملزم کا شناختی کارڈ ڈیٹابیس میں درج نہ ہے تو ریکارڈ سرچ نہ ہو سکے گا۔ جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ چیک کرنے والی "پہچان”ایپ کا افتتاح کردیا۔ ایپ کے ذریعے پراپرٹی ڈیلنگ،میرج بیورو،ملازم رکھنے اور لین دین جیسے معاملات میں مدد مل سکے گی۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے مجرمان کا ریکارڈ نکالا جاسکے گا۔

Leave a reply