اب نکاح ہو چکا،ہم نے دلہن حوالے کر دی،شبلی فراز کا انکشاف

0
25

اب نکاح ہو چکا،ہم نے دلہن حوالے کر دی،شبلی فراز کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن قوانین کے مطابق بنائی

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 2017 سے 2021 تک الیکشن کمیشن نے صرف ایک تجربہ کیا،کس مشین کو رکھنا اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،الیکشن کمیشن مزید بہتری لانا چاہتے ہیں تو وہ کر سکتے ہیں روزانہ2ہزار مشینیں یہاں تیار ہو سکتی ہیں اسمبلی سے قانون پاس ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن کو اس پر کام کرنا ہوگا ہم نئے دور کا راستہ نہیں روک سکتے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹ ڈالنا انتہائی آسان ہے،اسٹیٹس کو کا حامی طبقہ تبدیلی کے خلاف مزاحمت کرتا ہے،اپوزیشن والے ای وی ایم کے قریب تک نہیں گئے بلاول سمیت اپوزیشن کے لیے ای وی ایم سیاسی موت ہے، ای وی ایم مشین مستند قسم کا کیلکولیٹر ہے،اس میں انٹرنیٹ،وائی فائی اور نہ ہی بلیوٹوتھ کی ضرورت ہے،اپوزیشن والے اس مشین کا بٹن دبانے کو بھی گناہ سمجھتے ہیں،اب نکاح ہو چکا،ہم نے دلہن الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی ہے،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ مشین میں تھرمل پیپر استعمال ہوگا، جس کی لائف 5 سال ہے ہم سورس کوڈ مشین کے حصول کے بعد دیں گے، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو مشین کے حوالے سے تسلی کرائے گا الیکشن ختم ہوتے ہی 15 سیکنڈز میں نتیجہ آجائے گا، پریزائیڈنگ افسر کے پاس ایک چِپ ہوگئی، جسے اسکین کرنے سے اسے نتیجہ مل جائے گا بھارت میں نام نہیں ہوتے بلکہ نمبر ہوتے ہیں، جب مشین میں ووٹ ڈالا جائے گا تو پرچی نکلے گی الیکشن کمیشن جہاں سے چاہے مشینیں منگوا سکتا ہے، کوئی بھی کمپنی آجائے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ابھی الیکشن میں 2 سال رہتے ہیں، طے کرلیا ہے 2023 کا الیکشن ای وی ایم پر کرانا ہے

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پاؤس میں کیا ہو رہا؟ حمزہ شہباز نے سنگین الزام عائد کر دیا

حکومت اگر یہ کام کرتی تو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پیچھے نہیں چھپتے،حمزہ شہباز

Leave a reply