اب سیاست پنجاب بیٹھ کر کروں گا،آصف زرداری

0
33

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ اب پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کریں گے.

سابق صدر آصف زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی لاہور ڈسٹرکٹ 1 اور پیپلزپارٹی لاہور ڈسٹرکٹ 2 کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی اور قومی سیاست میں ہمیں بات چیت کرنی پڑتی ہے اور اس بات چیت کے دوران سامنے والے کے ردعمل سے اندازہ لگا کر صحیح فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اب پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا اور پنجاب میں پارٹی کو کارکنوں کے ساتھ مل جل کر کھڑا کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی طویل جدوجہد ہے ۔ پنجاب کی نئی حکومت سے پارٹی کے لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے کی کوشش کروائی جائے گی۔

اجلاس میں رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھُرکی، اسلم گل، شاہد عباس،احمد رضا اور اسرار بٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں شہزاد سعید چیمہ ، حاجی عزیزالرحمن چن، فیصل میر ، جمیل منج اور افنان بٹ بھی موجود تھے۔

آصف زرداری ان دنوں لاہور میں موجود ہیں اور لاہور سے پارٹی کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں ،آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا اور پنجاب کے سیاسی معاملات پر مشاورت بھی کی .

بلاول ہاوس لاہور میں سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکے درمیان ملاقات میں ضمنی الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق کیا گیا تھا.علاوہ ازیں سابق صدر آصف زرداری اپنے لاہور قیام کے دوران مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے گھر بھی گئے اور ان کی خیریت دریافت کی تاہم دونوں رہنماوں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی کی ،اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین پلک کا آثاثہ ہیں،جبکہ شجاعت حسین کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ حکومت کے اتحادی ہیں اور رہیں گے.

Leave a reply