اب تو لاہوریوں کو بھی عقل آ گئی….شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو لوگ فضل الرحمان کے پاس گئے ان کی کھنچائی ہوئی ہے ،اپوزیشن نے25جولائی کوچھوٹی سےجلسی کی ،اب تولاہوریوں کوبھی عقل آ گئی ہے،
شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ دورہ امریکا عمران خان کا تاریخی دورہ تھا،افغانستان کے حوالے سے طالبان نےبھی مثبت جواب دیا ،عمران خان نےامریکامیں جاکرایران جنگ کوخطرناک قراردیا،
وزارت سے استعفیٰ کب دوں گا؟ شیخ رشید نے خود ہی قوم کو بتا دیا
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ہمیں صرف معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،عمران خان کی قسمت اچھی ہے برطانیہ میں بھی ان کےدوست آگئے ہیں ،جس روز معاشی چیلنجز ختم ہوجائیں گے، لوگ اپوزیشن کو دیکھیں گےبھی نہیں،24 اگست کومیرا ایک سال پورا ہو گا ، بطور وزیر ریلوے قوم کے سامنے خود کوپیش کروں گا.
کہتا ہوں ریلوے میں آرام حرام ہے، شیخ رشید کا دبنگ اعلان
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 136 ٹرینوں میں سے 6 ٹرینیں تاخیر کا شکارہوتی ہیں،90 سے 136 ٹرینیں کردی گئی ہیں، دو لوکوموٹوو میں کیمرے نصب کررہے ہیں، ٹرین کےٹریک پرمساجد بھی بنادی گئی ہیں ،رائل پام کے معاملے پر5رکنی کمیٹی بنادی ہے .ریلوے نے10 بلین روپے کمائےہیں.