اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

0
35

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رحیم یار خان میں پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے والد محمد افضال، دیگر اہل خانہ اور وکلاء نے ملاقات کی ہے، وزیراعلیٰ نے غمزدہ والد محمد افضال سے بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، صلاح الدین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کے بیٹے کی پولیس تشدد سے ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ نے صلاح الدین کے والد اور دیگر اہل خانہ کے مطالبے پر کیس کی انکوائری ڈی آئی جی کے عہدے کے افسر سے کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی کی دفعات لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ں میں صلاح الدین کے ماموں ریاض احمد، بھائی ظہیرالدین بابر، دیگر اہل خانہ منظور احمد، خالد محمود، عبیداللہ، وکلاء اسامہ خاور، خدیجہ صدیقی اور حسن نیازی شامل تھے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری اطلاعات اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ایسا واقعہ مستقبل میں کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے نئے ایس او پیز بنائے جائیں گے۔ رولز اور قوانین میں ضروری تبدیلیاں کریں گے۔ پراسیکیوشن کے ہر مرحلے میں آپ سے پورا تعاون کریں گے۔ آپ کو انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے۔ میں اور پنجاب حکومت آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت آپ کی ہرممکن مدد کرے گی۔ ًآپ کے خاندان کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ یہ آپ کا کیس نہیں بلکہ ہمارا کیس ہے۔ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

صلاح الدین قتل کیس، وزیراعلیٰ پنجاب خود نہ جا سکے، لواحقین کو طلب کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کو انصاف دیں گے اور انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے گا۔ قصور وار کو اس کے کئے کی کڑی سزا ملے گی۔ میں نے اس واقعہ پر فوری نوٹس لیا اور انکوائری کا حکم دیا۔ افسوسناک واقعہ کے بارے میں مزید شواہد سامنے آنے پر عدالتی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرارکو باقاعدہ درخواست کر دی گئی ہے۔یہ فیصلہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی بیٹے کی موت کا جو بھی ذمہ دار ہے، وہ سزا سے نہیں بچ پائے گا۔

صلاح الدین کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے کروائی انصاف کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈی پی او رحیم یار خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ اقدام بھی اس لئے اٹھایا گیا ہے کہ انصاف کی راہ میں کوئی حائل نہ ہو۔جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے نتیجہ میں جو بھی قصوار پایا گیا، اس کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی ہوگی۔عدالتی کمیشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات سے آپ کے بیٹے کی موت کے حقائق سامنے آئیں گے۔عدالتی کمیشن کے فیصلے سے عدل و انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔واقعہ کے ذمہ داروں کو قانو ن کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔میری اور پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔

Leave a reply