اب مارشل لا نہیں لگے گا، فوج پر تضحیک ناقابل برداشت ہے ، سید منظور علی گیلانی

0
30

قصور
ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور میں گزشتہ دن چیئرمین استقلال پارٹی پاکستان کے چئیرمین سید منظور علی گیلانی کی پریس کانفرنس،اب دوبارہ مارشل لا کبھی نہیں لگے گا،جرنیل نتائج بھگت چکے

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور میں گزشتہ دن خاکسار تحریک پاکستان،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان،جنت پارٹی پاکستان،پی پی این پاکستان کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں سید منظور علی گیلانی،میجر حبیب الرحمن میئو،شوکت علی،اکرم علی،راحیل اکبر نے شرکت کی
مہمان شرکاء کا استقبال بانی ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سردار شریف سوہڈل،کونسل ممبر ڈاکٹر ظفر اقبال،کونسل ممبر غنی محمود قصوری ،کونسل ممبر عامر علی بھٹی،کونسل ممبر ندیم کمبو و دیگر نے کیا
کانفرنس سے خطاب میں سید منظور علی گیلانی نے کہا کہ سیاست میں چھوٹی بڑی جماعت کا نظریہ غلط ہے کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں ایک نظریہ لے کر آتی ہیں اور اپنا فلسفہ عوام تک پہنچاتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ بظاہر تو پاکستان 1947 میں ازاد ہو گیا مگر ابھی تک ہم کچھ بیرونی طاقتوں کے غلام ہیں اور ہمارا مقصد عوام کو اس غلامی سے حقیقی آزادی دلوانا ہے
انہوں نے کہا کہ سیاست میں آج دشمنیاں پھیلائی جاتی ہیں اور انتشار پھیلایا جاتا ہے جبکہ ایسے کاموں کی سیاست میں ممانعت ہے ان کا کہنا تھا کہ خود کو بڑے بڑے لیڈر کہلوانے والے جلسوں میں ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں جن سے ان کے سیاسی قد کاٹھ میں کمی دکھتی ہے

سیلاب بارے ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ذمہ داری ہے کہ فوری سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے اور ان کی زندگیوں کو جلد سے جلد معمول پہ لایا جائے نیز ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں 55 سال سے سیاست سے وابستہ ہوں اور ہر دور میں اپوزیشن کا حصہ رہا ہوں میں نے سیاست و مملکت کے نشیب و فراز بڑے قریب سے دیکھے ہیں میری وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست ہے کہ ماضی کی طرح آپ بھی ایک مشترکہ سیاسی اتحاد بنائیں جس میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پہ اکھٹے ہو کر پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے کام کریں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام مارشل لا کی مخالفت کی ہے تاہم فوج پر تضحیک ناقابل برداشت ہے انہوں نے مذید کہا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ اب آئندہ مارشل لا نہیں لگے کی کیونکہ جرنیل پچھلے مارشلاؤں کے نتائج بھگتے چکے ہیں

Leave a reply