اب بنے گا پاکستان، سعودی عرب کی جگہ نیا مسلم لیڈر؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

0
26

اب بنے گا پاکستان، سعودی عرب کی جگہ نیا مسلم لیڈر؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اگر چین پاکستان کو امت مسلمہ کا نیا لیڈر بنانے کے لئے دھکا دینا چاہتا ہے تو ٹھیک، لیکن پاکستان ابھی تیار نہیں،پاکستان کے اندرونی مسائل ہیں، ترکی اس پوزیشن پر آ رہا ہے

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے کہ چین سعودی عرب کی جگہ پاکستان کو امت مسلمہ کا لیڈر بنانا چاہتا ہے، کیا یہ ممکن ہے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان خود تو تیار ہو، پاکستان کو یقین ہی‌ نہیں آئے گا،ہم امت مسلمہ کے لیڈر ضرور بن سکتے ہیں پاکستان واحد ایٹمی اسلامی ملک ہے، یہ سیریس پوزیشن ہے، امت مسلمہ کے لیڈر کو فورس فل بھی ہونا پڑتا ہے وہ جی جی کر کے برداشت نہیں کرتا پاکستان اس رول کے لئے ابھی ریڈی نہیں، ابھی تو اندرونی مسائل بڑے ہیں، مذہبی مسائل کا سامنا ہے،سب سے بڑی بات ہے کہ سعودی عرب اس قابل نہین رہا کہ وہ امت مسلمہ کی سربراہی کرے اس وقت جو ملک پوزیشن کر رہا ہے اس پوسٹ کے لئے وہ ترکی ہے اور ترکی کی تاریخ دیکھیں ،مجھے لگتا ہے کہ ترکی مضبوط ہے اس پوزیشن کے لئے لیکن اگر چائنہ نے پاکستان کو دھکا دے دیا تو پھر ٹھیک ہے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جو رپورٹ کی تھی، آرمی چیف نے اب جانا ہے، میں نے کہا تھا وہ بلا رہے ہیں، اب بلا لیا ہے، دورے میں سب کچھ ہوتا ہے، معاشیات اہم ہے، سب کچھ معیشت سے لنکڈ ہوتا ہے،اب مجھے لگتا ہے کہ سعودی عرب پریشان ہو رہا ہے کیونکہ یمن مین چائنہ اور ایران ملکرانویسمنٹ کر رہے ہیں توانائی کے منصوبوں میں اور بیس بنانے لگے ہیں اوراگر یہ وہ کر لیتے ہیں تو پھر سعودی عرب کی وہاں سے ایکسپورٹ نہیں ہو سکتی آئل کی، پھر روز وہاں آتشبازی ہو گی،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اب دیکھ رہا ہے کہ وہ وہان‌اب کس حالت میں ہو گا، اس کو اب افواج پاکستان کی ضرورت ہے،بڑی بات یہ ہے کہ آج کے دن محمد بن سلمان کی اتنی زیادہ مخالف فیملی میں ہو گئی ہے کہ شاید کوئی بندہ فیملی کا ہی اس پر ہی حملہ آور نہ ہو جائے، اب اس نے اکیلے رہنا شروع کر دیا ہے، اب ان کے پیلس پر دو دو فائٹر جیٹس کھڑے ہیں، اتنی زیادہ سیکورٹی ہے، فائٹر جیٹ تو وائیٹ ہاؤس میں کھڑے نہیں ہوتے، یہ سیکورٹی بھی ہے اور ڈر بھی ، خطرہ ہے تو سب کچھ ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے

اینکر پرسن مریم خان نے سوال کیا کہ ایران نے سٹیٹ آف ہرمز میں ایک آئل ٹینکر پکڑا اور 5 گھنٹے میں قبضے میں رکھا، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ جب کوئی بغیر اطلاع کے جا رہا ہوتا ہے کاغذات میں کمی ہو تو پھر اس کو روکا جاتا ہے، چھوڑنے کا مطلب ہے کہ تحقیقات مکمل کر لی گئی تب چھوڑا،یو اے ای کے اندر دو سو نیشنلٹی کے لوگ ہیں دنیا کے اور یو اے ای دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اتنی تعداد میں مختلف لوگ ایک جگہ کام کرتے ہیں، وہان‌پر کھانے پینے کی آزادی ہے، نائٹ کلبز بھی ہیں، مساجد بھی ہیں اور عبادتگاہیں بھی ہیں،یواے ای سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے وہ کسی کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتا، ایران اور یو اے ای کے بہت گہرے تعلقات ہیں،جو لانچس کا ٹریڈ ہے وہ ایران اور یو اے ای کا بہت زیادہ ہے، دبئی سے لانچ نے کراچی آنا ہے تو تین چار دن لگیں گے لیکن وہاں فوری پہنچ جاتی ہے، دوائیاں، کپڑے سب یو اے ای سے وہاں جاتے ہیں، شپ نے کوئی غلطی کی ہو گی تبھی چھوڑ دیا ورنہ ایران کسی کے رعب میں آنے والا نہیں

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ چین تائیوان کو ون چائنہ کا حصہ سمجھتا ہے،امریکہ کے وزیر صحت نے تائیوان کا دورہ کیا ، چینی کمیونسٹ پارٹی کے مخالف رہنما سے ملاقات کی جس پر چین نے کہا کہ امریکہ آگ سے کھیل رہا ہے، پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو پتہ ہے کہ وہ کس سے کھیل رہا ہے اور چین کو بھی پتہ ہے، اس میں کچھ ممالک بھینٹ بھی چڑھیں گے، انڈیا خاص کر ، زیادہ کود رہا ہے وہ، امریکہ کی محبت زیادہ ہو رہی ہے کہ شائد وہ ریجن کی سپر پاور بن جائے، چین نے انڈیا اور امریکہ کو کلیئر میسج دے دیا ہے کہ چاہ بہار اور گوادرکو جو کنٹیکٹ کیا، انڈیا کا جو گیٹ وے ہے یورپ کا وہ بلاک ہو جاتا ہے اور پھر وہ ریڈ سیز سے ہوتا ہوا یورپ تک پہنچے گا، دو سال میں جب پورٹس لنکڈ ہوتے ہیں پھر انڈیا کو دیکھیے گا کہ اس کا کیا ہوتا ہے، چائنہ اور امریکہ آنکھیں دکھائیں گے، تیور بدلیں گے سب کچھ ہو گا، حملہ نہیں ہو گا، تیل کس دھار بیٹھتا ہے ،دیکھتے ہیں

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ پاکستانی ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ دشمن کی طرف سے ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے، آئی ایس پی آر نے بھی کہا کہ بھارت 500 رافیل بھی لے آئے تو ہم تیار ہیں،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ آئی ایس پی آر نے کس بات پر یہ سٹیٹمنٹ دی ہے،لیکن یہ ہے کہ ہم تیار ضرور ہیں،جنگ میں یہ پتہ نہین ہوتا آپ لمیٹڈ کر رہے ہوتے ہیں اور وہ ہاتھ سے نکل جاتا ہے، اگر کوئی نیوکلیئر ہو گیا دونوں ممالک میں تو وہ پھر کسی بھی سمت جا سکتا ہے، ہمیں یا تو ڈی فیوز کرنا چاہئے،یا اگر پاکستان نے کچھ کرنا ہے تو چلیں کشمیریوں کو انکا حق دلواتے ہیں،چلیں وہ بھی دیکھ لیتے ہیں،ہم ڈیفنسو موڈ میں ہیں، ہم ڈیفنڈ کر سکتے ہیں لیکن ہم افینسو نہیں ہو سکتے.

مریم خان نے سوال کیا کہ روس اور بھارت ایک اور 15 ارب ڈالر کا ڈیفنس معاہدہ کرنے جا رہے ہیں،جس میں بھارتی فوج کو کلاشنکوف دی جائے گی، ہو سکتا ہے کہ اس خبر پر یہ بیان آیا ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے، کلاشنکوف کو ہم نے دیکھا ہے اس پر میں نے کافی سٹڈی کی ہے،کئی سال پہلے کافی لوگ کہتے تھے کہ پاکستان آرمی کو جی تھری رائفل سے کلاشنکوف کے ساتھ ری پلیس کر لینا چاہئے، پاکستان آرمی کے پاس جی تھری رائفل ہے،اور انکی مین بات تھی کہ جی تھری ہیوی ہے، لیکن ہتھیار کا اصل ٹیسٹ جنگ میں ہوتا ہے جنگ میں کہیں مٹی،کیچڑ بارش ہے اس کی صفائی نہیں ہو رہی، جی تھری کلاشنکوف سے بہتر ہے،ٹارگٹ فائرنگ بھی ہے،جو بھی دہشت گرد ہوتا ہے اس کا فیورٹ ہتھیار کلاشنکوف ہے،اس سے بھارت کے مائنڈ سیٹ کا اندازہ لگا لیں کہ وہ اس سے دہشت گردی کرنا چاہ رہے ہیں،لیکن کلاشنکوف از نو میچ،جی تھری ایک پرانا ہتھیار ہے لیکن بہت سی وارز میں استعمال ہوا ، اس پر انحصار کیا جا سکتا ہے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کلاشنکوف طالبان بڑی استعمال کر چکے ہیں وہ تباہ و برباد ہو گئے ، انڈیا بھی تباہ و برباد ہو گا، ان شاء اللہ

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ بولی ووڈ کی بات کرنے ہیں،ایک مووی کا ٹریلر لانچ ہوا ہے وہ یوٹیوب پر بہت ڈس لائک کیا گیا،6.4 ملین ڈسلائکس ہوئے ہیں، ، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ جو رہا ہے سوشانت سنگھ کی موت کا ہو رہا ہے اسکے ہڈن فالورز نکلے ہیں،یہ لوگوں نے اپنا غصہ نکالا ہے، مہیش بھٹ نے ریکارڈ تو قائم کر لیا، وہ ا س بات پر خوش ہو گئے ہوں گے کہ فلم دیکھی گئی میں جانتا ہوں بھٹ صاحب کو اور پوجا کو، بھٹ صاحب بہت خوش ہوں گے،اب جو بھی دیکھے گا انکے علاوہ ہی دیکھے گا، 6.4 نہیں جا رہے،

"را” کا سی پیک کیخلاف منصوبہ بے نقاب، چین نے بھارت کو گھیر لیا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply