ڈیجیٹل مردم شماری 2023 ، آبادی میں اضافے کا رحجان خطرناک قرار
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا ادارہ شماریات کا دورہ ،
وزیر منصوبندی احسن اقبال کی زیرصدارت ادارہ شماریات میں اجلاس ہوا، ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے کامیاب انعقاد پر ادارہ شماریات کو مبارکباد دی گئی، اجلاس میں ادارہ شماریات کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو ایک جامع بریفنگ دی جبکہ وفاقی وزیر نے کامیاب ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے کامیاب انعقاد پر ادارہ شماریات کو مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر کو بریفنگ میں ڈیٹا فیسٹ 2024 کا انعقاد، ، معاشی مردم شماری کی تیاری، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گی اور دیگر امور شامل ہیں پر بریفنگ دی گئی۔
بعد ازاں، میڈیا سے بات کرتے ہوے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کی طرف سے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کو ممکن بنانا قابل تعریف ہے ،ڈیٹا کسی بھی ملک کی ترقی میں اسٹرٹیجک اثاثہ ہے۔مردم شماری سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے فاٸدہ اٹھانے کے لیے کام کرنا ہے۔ انہیں یقین ہے اس ڈیٹا کی بنیاد پر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے گا۔ڈیٹا فیصلہ سازی کے معیار کو بڑھاۓ گا مردم شماری سے فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے مردم شماری پر قومی اتفاق رائے ہوا ہے ،مئی میں ڈیٹافیسٹ میں ملک بھر سے لوگوں کوشریک کریں گے،ادارہ شماریات یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی روابط کو فروغ دیں گے جبکہ طلبہ اور محققین اس ڈیٹا سے استفادہ کر سکتے ہی۔
وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتیجے ہونے آبادی میں اضافے کے رحجان کو خطرناک قرار دیا جو آبادی میں 2.55فیصد اضافہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کی شرح کم کرکے پیداوار کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ آبادی کی شرح کم کرنے پرکام کریں۔ ہمارے آدھے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ جبکہ بچوں کی ذہنی استعدادکارمتاثر ہو رہی ہے۔ ڈیٹا کے استعمال سے ملکی ترقی اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی،
محکمہ بہبود آبادی،عوامی آگاہی کیلئے مسلسل مصروف عمل،تحریر:صباءفاروق
نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم ہونے کا معاملہ،
بریسٹ کینسر،بڑھتی آبادی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، صدر مملکت
پاکستان دنیا بھر میں گنجان آبادی کے اعتبار سے کونسے نمبر پر؟
ڈیجیٹل مردم شماری ،پاکستان کی آبادی 241.49 ملین تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش