لا وارث جنڈیالہ روڈ میونسپل کارپوریشن کا منتظر

0
39

لا وارث جنڈیالہ روڈ میونسپل کارپوریشن کا منتظر
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) جنڈیالہ روڈ شیخوپورہ جو کہ شہر کی ایک گنجان آبادی کا حامل ہے صفائی کے معاملے میں ابتر صورتحال کا شکار ہے
سڑک کے دونوں اطراف پڑے کچرے کے ڈھیر کارپوریشن والوں کا منھ چڑاتے ہیں، مقامی لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ ادارے کے صفائی کرنے والے ملازمین ہفتہ دس دن میں ایک آدھ چکر لگایا کرتے تھے اور کچھ نہ کچھ صفائی کر جاتے تھے لیکن اس بار تو تین ہفتے سے زائد کا وقت ہو چلا ہے کوئی بھی صفائی کرنے والا اس طرف نہیں آیا، عید قربان کی آمد آمد ہے اور لوگ قربانی کے جانوروں کا آدھ کھایا چارہ بھی سڑک پر لا پھینکتے ہیں جس سے کچرے میں اضافے کے ساتھ تعفن بھی پیدا ہو رہا ہے اور ڈھیر بڑھنے سے سڑک پر ٹریفک کے نظام میں خلل واقع ہو رہا ہے
مقامیوں کے مطابق جنڈیالہ روڈ نہ صرف صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کا سابقہ رہائشی علاقہ بھی اور انتخابی حلقہ بھی، لیکن اس سب کے باوجود جنڈیالہ روڈ صفائی کے معاملے میں لا وارث ہے
تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے سڑک تو پہلے ہی دونوں اطراف سے چھ چھ فٹ مقبوضہ ہے اور کچرے کے ڈھیر اس پر مستزاد ہیں
لوگوں کا کہنا تھا کہ کچرے کے ڈھیر ڈھیروں مسائل پیدا کر رہے ہیں انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ متعلقہ اداروں کو سختی پابند کریں کہ نہ صرف کچرے کے ڈھیر ختم کریں بلکہ کچرے کے ان مسائل کے حل کے لیے مربوط لائحہ عمل مرتب کرکے رہائشیوں کے لیے آسانی پیدا کریں

Leave a reply