شاہد خاقان عباسی کا جسمانی ریمانڈ مکمل، آج پیش کیا جائے گا عدالت

0
34

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا، شاہد خاقان عباسی کی عدالت پیشی کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی سابق وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے.

وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

گزشتہ سماعت پر شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت سے انکارکیا تھا ،صحافی نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ عباسی صاحب تر و تازہ ہیں، کیا مزید جسمانی ریمانڈ چاہتے ہیں،جس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ 90 روز کا ریمانڈ دے دیں، بتا چکا ہوں کہ کوئی جرم ہی نہیں کیا،ان کو ریمانڈ لینے دیں، چاہتا ہوں حقیقت دنیا کے سامنے آ جائے، عدالت نے سابق وزیراعظم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا

90 روز کا ریمانڈ دے دیں،عباسی کا مطالبہ، عدالت نے کتنا ریمانڈ دیا؟

نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

 

 

Leave a reply