شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اجازت مل گئی مگر کس کو؟

0
37

سابق وزیراعظم ،مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی مگر کس کو؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نےمریم اورنگزیب کوبدھ کے روزشاہد خاقان عباسی سے ملنےکی اجازت دے دی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی، مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی تھی، عدالت نے مریم نواز کو بدھ کے روز شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اجازت دے دی.

دوران سماعت مریم اورنگزیب اور جج محمد بشیر میں دلچسپ مکالمہ ہوا، عدالت نے کہا کہ اگرشاہد خاقان عباسی ہی ملاقات نہیں کرنا چاہتے ہیں تو؟ جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سراگر آپ اجازت دیں گے تو ہم ان سے منت کر لیں گے، نیب کی حراست کےدوران آپ کی اجازت پرملاقات ہوئی تھی جوڈیشل ہونےکے بعد جیل حکام ملاقات نہیں کرنے دیتے،

شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،اب جائیں گے جیل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا  احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے

قوم سے معافی مانگتا ہوں.شاہد خاقان عباسی

 

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی نے اڈیالہ جیل کے حوالہ سے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں اب جیل میں سیاسی اے پی سی ہوا کرے گی.

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

Leave a reply