ایبٹ آباد کی شاہراہ ریشم کی توسیع اور ہیڈ برج کے لیے کی منظوری

0
29

ایبٹ آباد(حمداللہ خان سے )ایم این اے علی خان جدون صوبائی وزیر مال حاجی قلندر لودھی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی کوششیں رنگ لے آئیں وزیراعظم عمران خان نے ایبٹ آباد سے گزرنے والی شاہراہ ریشم کی توسیع اور ہیڈ برج کے لیے بارہ ارب روپے کی منظوری دے دی ، اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایم این اے علی خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ سے منتخب ہونے والے ایم پی اے ایم این اے نے الیکشن جیتنے کے بعد عوام سے کیا جانے والا وعدہ پورا کردیا

اس سے قبل ایم این اے علی خان جدون نے شاہراہ ریشم کی مرمت کے لیے وفاقی حکومت سے چالیس کروڑ روپے فنڈ منظور کر کے سڑک کی مرمت کا کام شروع کروایا تھا جو کام اب آخری مراحل میں ہے ایبٹ آباد کے
شہریوں کا درینہ مسلہ ایبٹ آباد کے قریب انٹرچینج کا تھا تاہم ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے اتفاق رائے سے عوامی مشکلات کے پیش نظر انٹرچینج کا منصوبہ مؤخر کرتے ہوئے شاہراہ ریشم کی توسیع کے منصوبے کو ہی عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا

اس سے قبل بھی شاہراہ ریشم کی فزیبلٹی کئی بار بنائی گئی تاہم فنڈز کی عدم موجودگی کے باعث کا کام نہ ہو سکا گزشتہ روز ایم این اے علی خان جدون اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور صوبائی وزیر مال حاجی قلندر لودھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں ایبٹ آباد سے گزرنے والی بین الاقوامی شاہراہ ریشم کی حالت زار اور ایبٹ آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے خصوصی طور پر بریفنگ دی جس پر وزیراعظم عمران خان نے تمام مسائل سننے کے بعد ایبٹ آباد کی شاہراہ ریشم کی توسیع اوورہیڈ برج کی تعمیر کے لیے بارہ ارب روپے فنڈ کی منظوری دے دی

اور ساتھ ہی چیئرمین این ایچ اے کو دونوں منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہدایات بھی جاری کردی جس کے بعد تینوں اراکین اسمبلی چیئرمین این ایچ اے سے ملے اور انہیں شاہراہ ریشم کی توسیع کے لئے اہم کردار ادا کرنے کا کہا ذرائع کے مطابق اگلے جمعہ تک اس منصوبے کو پلاننگ ڈویژن میں منصوبہ بھیج دیا جائے گا جس کے بعد پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کو بھیجا جائے گا جس کے بعد اس منصوبے کو جون میں ہونے والے بجٹ میں شامل کر کے فنڈ حاصل کیے جا سکیں گے

Leave a reply