ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری

0
44

ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری، گزشتہ ماہ کے دوران 58 گرفتار، 67.348کلو چرس، 17کلو 069گرام ہیروئن، 576 گرام آئس اور 371 بوتل شراب برآمد ہوئے۔ضلعی پولیس سربراہ کی عوام سے منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے سوشل بائیکاٹ کی اپیل کی گئی۔منشیات فروش ہمارے جوانوں کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں منشیات کے خاتمے، منشیات فروشوں کی گرفتاری میں عوام تعاون کرے۔

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدیتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف ایبٹ آباد پولیس کا کریک ڈاون گزشتہ ما ہ مئی کے دوران منشیات فروشوں کے خللاف کاروائیوں میں ایبٹ آباد پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے چرس، ہیروئن، شراب سمیت خطرناک اور جان لیواء نشہ آئس کی بھاری مقدار برآمد کی ہے۔

58منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کے ساتھ ان منشیات فروشوں سے 67.348کلو گرام چرس، 17کلو 069گرام ہیروئن، 576گرام آئس اور 371بوتل شراب کی برآمد کی گئی جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانہ جات میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے گرفتار منشیات فروشوں میں خاتون منشیات فروش بھی شامل ہے جو کہ شہر کے بڑے تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل میں ملوث تھی گرفتار منشیات فروشوں سے تفتیش کے دوران ایسے افراد کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائیوں کا دائرہ بڑھایا گیا ہے۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہمارے جوانوں کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں منشیات کے خاتمے، منشیات فروشوں کی گرفتاری میں عوام تعاون کرے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کا سوشل بائیکاٹ کریں اوراور ایسے افراد کو رہائش اور سہولت فراہم نہ جائے تاکہ شہر سے منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

Leave a reply