ڈی پی اوکی ڈیٹکٹو کانسٹیبلان کو تمام غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

ایبٹ آباد، ڈی پی او کی ڈیٹکٹو کانسٹیبلان کو تمام غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
ایبٹ آباد۔ 25 جولائی (اے پی پی) ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے ایبٹ آباد کے جملہ تھانہ جات میں تعینات ڈیٹکٹو کانسٹیبلان کے ہمراہ خصوصی میٹنگ کی۔ ضلعی پولیس سربراہ کے ہمراہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز قمر حیات خان بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے جملہ ملازمین کو اپنی اپنی بیٹ میں ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں، مجرمان اشتہاریوں، ناجائز اسلحہ کے حامل افراد، امام بارگاہوں، مساجد، سکول، حساس مقامات، بازاروں، اڈہ جات اور تمام تر معمولات زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات، ممبران اسمبلی و عوامی نمائندگان کے بارے میں ہر قسم کی معلومات رکھنے، تقریبات، جلسہ جلوس، احتجاج اور نقص امن کے حوالہ سے ہونے والی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں تھانہ جات کی حدود میں جرائم کی روک تھام اور علاقہ سے باخبر رہنے کیلئے ایک سراغ رساں کانسٹیبل کو تعینات کیا جاتا ہے جو اپنے تھانہ کی حدود/بیٹ سے اپنے سینئر افسران کو باخبر رکھتا ہے۔ میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ اور ایس پی ہیڈکوارٹرز نے جملہ ڈی ایف سیز کو اپنے کام میں مزید بہتری لانے، علاقہ کے لوگوں خاص کر عوامی نمائندگان، ممبران پی ایل سی، علماء کرام اور دیگر علاقہ کے معززین کے ساتھ ہر وقت رابطہ میں رہنے اور علاقہ کی عوام کے ساتھ بہترین تعلقات استوار رکھنے کی ہدایات کی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار سرگرمی کی بروقت اطلاع افسران بالا تک پہنچانے کی ہدایات کی تاکہ اس کے سدباب کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جا سکے جبکہ موجودہ سیکورٹی حالات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں میں مدد کیلئے اپنی بیٹ میں افغان مہاجرین اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کی۔

Comments are closed.