عبدالعلیم خان اور برنہارڈ شلاگیک کی ملاقات، پاکستان و جرمنی کے تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنہارڈ شلاگیک سے ملاقات کی ہے. لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے. سینئر وزیر پنجاب اور جرمنی کے سفیر کی دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے.
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین بالخصوص ٹیکنیکل ایجوکیشن میں بہت سکوپ ہے، جرمنی کی ترقی اور بحیثیت قوم اُن کی کامیابیاں لائق تقلید ہیں،
تعلیم اور صحت کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی باہم تعاون ہو سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے خواہاں ہیں. عبدالعلیم خان نے جرمن سفیر کے لئے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے اور دورہ لاہور پر خوشی کا اظہار کیا ہے.
جرمن سفیر برنہارڈ شلاگیک نے پنجاب میں جاری مختلف منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے.
برنہارڈ شلاگیک نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے لئے دو طرفہ تعاون میں اضافے کا متمنی ہیں، دورہ یادگارد،زندہ دلان لاہور کی مہمان نوازی سے متاثر ہوں.