عبدالعلیم خان وزیراعلیٰ پنجاب منتخب جلد اعلان متوقع۔ذرائع

0
23

اسلام آباد : پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ایک اورنام سامنے آگیا،غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق پنجاب کے سنیئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان کووزیراعلیٰ‌پنجاب بنانے کا کسی وقت بھی اعلان ہوسکتا ہے ،

اطلاعات کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا بھاری بوجھ سردار عثمان بزدار کے ناتواں کندھوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اورپنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے سینیئرصوبائی وزیرعبالعلیًم خان کا نام سرفہرست جارہا ہے،

ادھرذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے پہلے سید یاورعباس بخاری کو فیورٹ قراردیا جارہا تھا،جبکہ کئی غیرمصدقہ ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ چوہدری پرویزالہی بھی سرپرائز دے سکتے ہیں‌

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اس بات پر قائل کر لیا گیا ہے کہ عثمان بزدار کی جگہ متحرک اور فعال وزیراعلیٰ لا کر ہی اہم ترین صوبے میں پی ٹی آئی کی مستقبل کی سیاست کو بچایا جا سکتا ہے۔

مستند ذرائع کے مطابق وزارت اعلیٰ کی دور میں تین پرانے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی ، علیم خان اور فواد چوہدری زیرغورتھے ، مگر اب لاہورسے پی ٹی آئی کے سنیئروزیرعبدالعلیم خان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کے وزیراعلیٰ پبجاب بننے کے چانسز زیادہ ہیں

Leave a reply