مشیرتجارت عبدالرزاق داود اوروزیراعظم آمنے سامنے آگئے

0
25

اسلام آباد:مشیرتجارت عبدالرزاق داود اوروزیراعظم آمنے سامنے آگئے ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعطم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داوَد نے عید الفطر کی 6 چھٹیاں دینے پر اپنی ہی حکومت پر تنقید کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، جس میں مشیرتجارت رزاق داوَد نے عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطرکی صرف 3 چھٹیاں دینی چاہئیں ، کیوں کہ 6 چھٹیاں ہونے سے ایکسپورٹرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ،

اس کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ مجھے بتائیں کہ ایکسپورٹرز کے کیا مسائل ہیں اگرحل ہونے کے قابل ہیں توحل کردیتے ہیں،

اس پرعبدالرزاق داود نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ایکسپورٹرز کے تحفظات لے کرآپ تک جلد پہنچا دیں گے

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، عیدالفطر کی چھٹیاں 10سے 15مئی تک ہوں گی،

Leave a reply