انسانیت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا تعارف کسی چیز کا محتاج نہیں ان کی خلق خدا کی بلا تفریق خدمات کے بارے میں کون واقف نہیں عبالدستار ایدھی کو وفات پائے چار سال ہو چکے ہیں لیکن وہ لاکھوں لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اور اداکارہ ریشم نے عبدالستار کو خراج تحسین پیش کیا-
باغی ٹی وی : سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی چوتھی برسی کے موقع پر فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قوت سماعت و گویائی سے محروم ہندو لڑکی گیتا کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ایدھی صاحب نے قوت سماعت و گویائی سے محروم ہندو لڑکی گیتا کو اپنے ایدھی ہوم میں پناہ دی تھی۔
Edhi Saab had provided shelter to a deaf & dumb Hindu girl Geeta, built her a small temple inside his orphanage, and advised the staff not to enter with shoes on. pic.twitter.com/MIxu8DpPDE
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) July 9, 2020
فیصل قریشی نے لکھا کہ اس ہندو لڑکی کو اپنے یتیم خانے کے اندر ایک چھوٹا سا مندر تعمیر کر کے دیا اور عملے کو مشورہ دیا تھا کہ وہ جوتے لے کر داخل نہ ہوں۔
واضح رہے کہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم 10 سالہ گیتا واہگہ بارڈر سے 2003 میں حادثاتی طور پر سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے پاکستان کی حدود میں داخل ہوئی اور لاہور پولیس نے اسے لاوارث قرار دے کر علی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا اُس کے بعد اسلام آباد میں کچھ عرصہ مقیم رہنے کے بعد اسے کراچی کے ایدھی سینٹر میں منتقل کردیاگیا تھا-
جہاں عبدالستار ایدھی اور ان کی بیگم بلقیس ایدھی نےاس کو تحفظ دیا اوراس کا نام گیتا رکھا ساتھ ہی ایدھی سینٹر میں ہی اسے پوجا پاٹ کرنے کیلئے ایک مندر بھی تعمیر کروا کر دیا-
دوسری جانب اداکارہ ریشم نے بھی عبدالستار ایدھی کی چوتھی برسی کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک اپنا اور عبدالستار ایدھی کے ساتھ ایک یادگار ملاقات کی کچھ تصاویر کا کولاج شئیر کیا۔
اداکارہ ریشم نے لکھا کہ ایدھی صاحب کے ساتھ آج ان کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک یادگار ملاقات کی کچھ تصاویر شئیر کی ہیں-
اداکارہ ریشم نے عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کتنے ہی مثالی انسان تھے-