fbpx

عبداللہ گل کی آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات،کیاہوئی اہم بات؟خبرآگئی

راولپنڈی:عبداللہ گل کی آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات،کیاہوئی اہم بات؟خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ گل نے آج پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر سے اہم ملاقات کی ہے

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان دوطرفہ معاملات زیربحث آئے،عبداللہ گل نے اس موقع پرپاکستان کی طرف سے آذربائیجان کی عوام کے ساتھ اظہارہمدردی اوراظہاروفا کرتے ہ ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کواپنے آذری بھائیوں سے بہت زیادہ محبت ہے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آذڑبائیجان کے سفیر نے کہاکہ امید ہے کہ آذربائیجان کی طرف سے اس سال اٹھارہ بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان ہے

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں‌ کو آرمینیا کے ساتھ جنگ کے دوران اپنے آذری بھائیوں کی طرف سے پاکستانی پرچم کوعزت دینے کی بہت زیادہ خوشی ہے