عبدالسلام بن محمد بھٹوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

قصور
معروف عالم دین مفسر قرآن و شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالسلام بن محمد بھٹوی کی نماز جنازہ مریدکے میں ادا کر دی گئی،
تفصیلات کے مطابق کل مریدکے سب جیل زیر انتظام شیخوپورہ جیل میں نظر بند معروف عالم دین،ہزاروں جید علما کرام کے استاد،شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالسلام بن محمد بھٹوی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ آج مورخہ 30 مئی کو مرکز مریدکے میں صبح 9 بجے ادا کر دی گئی
ان کی نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن مکی حفظہ اللہ نے پڑھائی جس میں ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی
مرحوم کی نماز جنازہ میں نا صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک سے بھی لوگوں نے شرکت کی
مرحوم انتہائی سادہ مزاج اور درویش صفت انسان تھے جنہوں نے اپنی 77 سالہ زندگی میں 50 سال تک درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیئے
ان کے شاگردوں میں ہزاروں جید علماء کرام شامل ہیں اور آپ نے تفسیر قرآن و کئی احادیث کتب کی شرح بھی لکھی ہے
مرحوم کا تعلق موضع بھٹہ محبت ،گوہر چک تحصیل پتوکی ضلع قصور سے تھا
ان کو مریدکے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے