عمران خان کا مقابلہ ہر جگہ مافیا سے ہے، ابھی پیٹرول کی قیمت بڑھے گی تو ملک میں تیل کے کنویں نکل آئیں گے، علی محمد خان

0
26

عمران خان کا مقابلہ ہر جگہ مافیا سے ہے، ابھی پیٹرول کی قیمت بڑھے گی تو ملک میں تیل کے کنویں نکل آئیں گے، علی محمد خان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور محمد علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقابلہ ہر جگہ مافیا سےہے
جدھر اصلاح کی کوشش کی جاتی ہے وہاں سٹیٹس کو سر اُٹھا کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ اب یہ پیٹرول کو دیکھ لیں چند روپے سستی ہوئ ہے تو مافیا نے پیٹرول غائب کر دیا ہے۔ ابھی ۵ روپے قیمت بڑھے تو ہر جگہ تیل کے کنوے نکل آئینگے
چوربازاری کی بھی کوئی حد ہوتی ہے


واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خاں اپنی کوشش میں ہیں کہ عوام کو ریلیف دیا جائے اس سلسلے میں ایکشن لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا، وزرائے اعلیٰ چیف سیکرٹریز کو قیمتوں و کرایوں میں کمی کی خود مانیٹرنگ کی ہدایت دیں، پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آنا چاہیئے، صوبائی حکومتیں مہنگائی کیخلاف کسی بھی قسم کے سخت ایکشن سے گریز نہ کریں۔

واضح رہے کہ تیل کی قمیتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہونا ایک تشویش ناک بات ہے. واضح‌رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئ تھی اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھھی جو کہ یکم جون سےلاگو ہے. ،اب اس ریلیف کو عوام تک پہنچتا نا دیکھ کر وزیر عظم نے نو ٹس لے لیا ہے

Leave a reply