50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے ،آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حق کی فتح ہوتی ہے لیکن مشکلات آتی ہیں۔

باغی ٹی وی : زرداری ہاؤس نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ حق کی فتح ہوتی ہے لیکن مشکلات آتی ہیں اللہ کے فضل سے ہمیں 50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی ہمیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا آپ کو شکوہ ہے کہ میں کم آتا ہوں لیکن اب آنا جانا لگا رہے گا، میں آپ کے ساتھ عید منانے آیا ہوں۔

امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب منعقد

یاد رہے کہ آصف علی زرداری نوابشاہ میں عید منا رہے ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی میں اپنی بہنوں کے ہمراہ عید منا رہے ہیں۔

قبل ازیں جاتی امرا میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملک کی معاشی مشکلات کا اندازہ ہے، مشکلات پر قابو پانا حکومت اور اس کے حصہ داروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے حکومت اور اتحادی مل کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے جلد ہی محنتی قوم سے خطاب کروں گا، پچھلے پونے 4 سال میں ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان کو ایک بار پھر عظیم ملک بنائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں نماز عیداداکی

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے حکومت میں جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے نااہل حکومت نے لاہور شہر کو کچرا کنڈی بنا دیا، ہم ان شاء اللہ لاہور کو پھر سے شہباز شریف دور کا شہر بنائیں گے، شہر لاہور میں غریب آدمی کے لیے کمیٹیاں بناؤں گا۔

Leave a reply