مزید دیکھیں

مقبول

ابھیشیک بچن نے لگان فلم کیوں ٹھکرائی ؟‌

امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے بالی وڈ کیرئیر پر نظر ڈالیں تو محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے کوئی ایسی ابھی تک فلم نہیں کی جس میں‌ان کو داد دی جائے، انہوں نے ایوریج فلمیں کیں اور ان میں‌ایوریج ہی اداکاری کی لیکن ایشوریا رائے کا شوہر اور امیتابھ بچن کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہوں نے ہمیشہ سرخیاں بٹوری ہیں. ابھشیک بچن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں عامر خان کی فلم لگان آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس فلم کو کرنے سے انکار کر دیا.

اس فلم کے ڈائریکٹر آشوتوش گواریگر نے ان کو کنونس کرنے کی کوشش کی لیکن ابھیشیک نہیں مانے. اپنےحالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ کیوں انہوں نے لگان فلم نہیں کی . انہوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ میرا اس فلم کے لیے انتخاب ٹھیک نہیں تھا۔ میں لگان جیسی بڑی فلم کے لئے موزوں اسلئے نہیں تھا کیونکہ میں بہت جوان تھا اور ابھی میرا کیرئیر شروع ہی ہوا تھا میں نا تجربہ کار تھا اس فلم کو کرنے کے لئے.”مجھے اندازہ تھا کہ لگان ایک بہت بڑی ہٹ ہونے والی ہے لیکن میں اس کا حصہ بننے کے لیے زہنی طور پر تیار نہیں تھا۔‘‘یاد رہے کہ لگان سپر ہٹ فلم تھی اور اسکو آسکر کی نامزدگی بھی ملی تھی.

بالی وڈ میں کیرئیر بنانا میرے لئے کانٹوں کا بستر تھا متھن چکرورتی

نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کبھی کام کیوں نہیں کیا؟ درد ناک وجہ سامنے آ گئی

آج طارق عزیز کی تیسری برسی