امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے
نئی دہلی : امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے ،اطلاعات کے مطابق ولی وڈ کے مقبول ترین اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن میں نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔
Earlier today both my father and I tested positive for COVID 19. Both of us having mild symptoms have been admitted to hospital. We have informed all the required authorities and our family and staff are all being tested. I request all to stay calm and not panic. Thank you. 🙏🏽
— Abhishek 𝐁𝐚𝐜𝐡𝐜𝐡𝐚𝐧 (@juniorbachchan) July 11, 2020
پہلے 77 سالہ اداکار نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان اور ذاتی عملے کے بھی ٹیسٹ ہورہے ہیں۔معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے
معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے،باغی ٹی وی کےمطابق معروف بھارتی اداکار،فنکاربالی ووڈ کی ہردل عزیزشخصیت امیتھا بچن کو کرونا وائرس ہوگیا ہے ،اس بات کی اطلاع انہوں نے خود دی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں امیتھا بچن نے کہا ہےکہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،
باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف سخصیت امیتھا بچن کے ملازموں کا بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ کہیں وہ تو کرونا کا شکارنہیں ہوگئے
امیتابھ بچن نے بتایا ‘مجھ میں کووڈ کی تشخیص ہوئی ہے اور ہسپتال منتقل ہوگیا ہوں، خاندان اور عملے کے افراد کے بھی ٹیسٹ ہورہے ہیں اور نتائج کا انتظار ہے، گزشتہ 10 دن کے دوران میرے قریب رہنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ٹیسٹ کروالیں’۔