ایبٹ اور پی آئی اے کے درمیان بہتر غذائیت کے ذریعے بچوں کی نشوونما میں معاونت کے لیے ا شتراک

0
36
PIA,Abott

ایبٹ اور پی آئی اے کے درمیان بہتر غذائیت کے ذریعے بچوں کی نشوونما میں معاونت کے لیے ا شتراک

باغی ٹی وی : ایبٹ پاکستان لمٹیڈ (ایبٹ) اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)نے باہم شراکت قائم کی ہے جس کا مقصد بچوں کی نشوونما میں بہتر غذائی ضروریات کے لیے معاون ثابت ہونے اور ناقص غذا سے اْن کی بڑھتی عمر میں رکاوٹ بننے کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔بچوں کو باورچی خانے کی سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے آئیڈیاز،کھانے پینے کے حوالے سے رویے کو پہچاننے اور اُن کا سدباب کرنے کے لیے پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کومختلف چیزیں فراہم کی جائیں گی۔ اُس کے علاوہ، بچوں کو بورڈ گیمز،پزلز اور کلرنگ بُکس بھی فراہم کیں جائیں گیں۔

کیفی خلیل کے کنسرٹ میں بدنظی،خواتین کو ہراسانی کا سامنا،خواتین کی گتھم گھتا ہونے کی ویڈیو وائرل

بچوں کو صحتمند نشوونما اور بڑھتی عمر کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے،اور بالخصوص، زندگی کے ابتدائی برسوں میں جب اْن کا جسم تکمیل کے مراحل میں ہوتا ہے۔عموماً، بچے طویل عرصے تک کھانے میں نخرے دکھاتے ہیں،لہٰذا، یہ ممکن ہے کہ وہ باقاعدہ خوراک کے ذریعے مکمل اور متوازن غذائیت حاصل نہ کر سکیں جس سے اْن میں غذائیت کی کمی، قوت مدافعت کی کمی، ہڈیوں کی کمزوری، جسمانی نشوونما میں رکاوٹ، پٹھوں میں گوشت کی کمی وغیرہ جیسے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جو تمام عمر برقراربھی رہ سکتے ہیں۔

زندگی کے پہلے پانچ برسوں میں پیش آنے والے مسائل بچوں کی نشوونما میں دشواری اور مستقبل میں درکار صلاحیت میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ بچے اپنی زندگی کے پہلے پانچ برسوں میں ہی بالغ افراد کے قد کا 60 فیصد حاصل کر لیتے ہیں۔ والدین اوردیکھ بھال کرنے والوں کی یہ بات اولین ترجیح ہونا چاہیے،اوراْنھیں یقینی بنانا چاہیے،کہ مناسب نشوونما کے لیے بچوں کوصحیح غذائیت ملے جس سے اُن کا جسم پوری طرح بڑھ سکے اور وہ اپنی پوری صلاحیت کے مطابق زندگی گزار سکیں۔

اس حوالے سے ایبٹ کے جنرل منیجر،نیوٹریشن بزنس برائے پاکستان و عراق، عاصم شفیق نے کہ:”ہم بچوں کی نشوونما میں مناسب غذائیت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے اپنی قومی ایئر لائن، پی آئی اے، کے ساتھ شراکت پر بہت خوش ہیں۔ ایبٹ، پیڈیا شیور (PediaSure) کے ذریعے،جوپاکستان میں سائنسی بنیادوں پر تیار کردہ دودھ کے طور پر دیئے جانے والے سپلیمنٹ کی فراہمی کے ذریعے اہم کردار ادا کر رہا ہے، غذائیت کی کمی کو دور کرنے اور صحت مند نشوونما کو فروغ دینے مدد کرے گا۔“

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایئر وائس مارشل، عامر حیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئر لائنز کی حیثیت سے، ہم سمجھتے ہیں کہ اپنے ملک کے مستقبل کی حفاظت اور ترقی میں پی آئی اے کا اہم کردار ہے۔لہٰذا، ہم نے ہیلتھ کیئر میں عالمی راہنما، ایبٹ کے ساتھ شراکت کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی سےلاپتہ ہونے والی 14سالہ دو لڑکیاں لاہور سے مل گئیں

Leave a reply