زکریا ایکسپریس کوحادثہ:ایک بوگی پٹری سےاترگئی

0
74

کراچی : زکریا ایکسپریس کوحادثہ: ایک بوگی پٹری سے اترگئی ،اطلاعات کے مطابق کراچی سے ملتان روانگی کے لیے تیار بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے پاور پلانٹ پر مشتمل بوگی پٹری سے اتر گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو ملتان کے لیے روانہ کیا جانا تھا، ٹرین پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچ رہی تھی کہ اس دوران پاور پلانٹ پر مشتمل بوگی پٹری سے اتر گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم حادثے کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق اس حادثے کی وجہ سے کراچی سے ٹرینوں کی ملک گیر روانگی متاثر نہیں ہوئی۔

Leave a reply