وزیراعظم کےمشیربرائےاحتساب شہزاداکبرکابشیرمیمن کوغلط بیانی پرقانونی نوٹس:50کروڑہرجانےکامطالبہ

0
30

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے بشیر میمن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا سابق ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بشیر میمن کے الزامات جھوٹ ، بہتان قراردیتے ہوئے قانونی کارروائی کی درخواست دے دی ہے

ذرائع کے مطابق کل بشیرمیمن کی طرف سے لگائے گئے الزامات پرشہزاد اکبرنے کہا تھا کہ بشیرمیمن کی غلط بیانی اوربہتانی بازیوں کا مواخذہ کریں گے اوران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس پرآج انہوں نے عمل کردکھایا ہے

شہزاداکبر نے اپنے وکلا کے ذریعے لیگل نوٹس بھجوایا،اس قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ بے بنیاد الزامات سے موکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،

شہزاد اکبر کی طرف سے بشیر میمن کو 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے،اس لیگل نوٹس میں الزامات پر غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے شہزاداکبر پر الزاماتیاد رہےکہ کل رات شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ بشیرمیمن کی جھوٹ پر مبنی گفتگو دیکھی، بشیرمیمن کو قاضی فائزکےمعاملے پروزیراعظم یا مجھ سےملاقات کےلیے کبھی نہیں بلایا گیا، بشیرمیمن اور وزیر قانون کے درمیان بھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیرمیمن کو کبھی بھی کسی انفرادی شخصیت کے خلاف کوئی کیس شروع کرنے کا نہیں کہا تھا، وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے کو صرف بغاوت کا ایک کیس بھجوایا تھا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیرمیمن کے بہتان پر قانونی کارروائی کےلیےوکلا کو ہدایات جاری کر دیں ہیں، بشیر میمن کو کبھی بھی کسی مخصوص فرد کے خلاف کوئی کیس شروع کرنے کا نہیں کہا ۔

Leave a reply