مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف کارروائی

0
60

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف کارروائی . شہر و مضافاتی علاقوں میں متعدد پیٹرول پمپس کا دورہ کرتے ہوئے اوگرا نرخوں کے مطابق پیٹرول کی فروخت کا جائزہ لیا ۔ اوگرا کے طے شدہ نرخوں سے زائد پر پیٹرول فروخت کرنے والے 3 پیٹرول پمپس سیل جبکہ پیٹرول کے پیمانے کم ہونے پر 4 پیٹرول پمپس مالکان کو 1 لاکھ 70 ہزار جرمانہ۔شہریوں کی جانب سے ضلع میں پیٹرول مہنگے داموں فروخت ہونے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کو دوران میٹنگ تنبیہہ کی تھی کہ ضلع میں پیٹرول اوگرا کے نرخوں کے مطابق فروخت کیا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ کارروائی کرے گی ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھرکے اسسٹنٹ کمشنرز نے پیٹرول پمپس کا دورہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت فروخت کا جائزہ لیا اور اوگرا کے نرخوں سے متصادم زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان چوہدری اعتزاز انجم نے 3 پیٹرول پمپس سربمہر جبکہ کم پیمانوں پر 4 پیٹرول پمپس مالکان کو 1 لاکھ 70 ہزار جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر خانپور ملک فاروق احمد نے 15 ہزار جرمانہ کیا۔

Leave a reply