اشیائے خوردونوش ، مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی-شوکت سندھو

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)اشیائے خوردونوش ، مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی-شوکت سندھو
تفصیل کے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کو سبزی و فروٹ کی سستے داموں فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ شوکت مسیح سندھو نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی ننکانہ صاحب کا اچانک دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے سبزی و فروٹ منڈی میں آڑھتیوں کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ اشیاءخوردونوش کی مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ شوکت مسیح سندھو نے کہا کہ عوام کو سستی و معیاری اشیاءکی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میںشامل ہے ،حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک کی خصوصی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو ریلیف دلوانے کے لیے سبزی منڈیوں کے دورے کیے جارہے ہیں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی مارکیٹوں میں عوام الناس کو ریلیف دلوانے کے لیے مصروف عمل ہیں

Leave a reply