fbpx

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رہیں گی،عسکری قیادت

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت دو روزہ کورکمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیے جاری کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔ کورکمانڈرکانفرنس27سے28دسمبرتک جاری رہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں عسکری قیادت نے قومی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق لڑنے اور لعنت ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔