منگروٹھ :ڈپٹی ڈی ایچ او تونسہ کی کارروائی کئی اتائیوں کے کلینک سیل

منگروٹھ (عمران لنڈ نامہ نگار )ڈپٹی ڈی ایچ او تونسہ کی کارروائی کئی اتائیوں کے کلینک سیل
تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تونسہ شریف ڈاکٹر شعیب اختر میانہ نے گذشتہ روز تونسہ سٹی ٹبی قیصرانی نتکانی ترمن میں کارروائی کرتے ہوئے اتاءیوں کے کلینک ، ڈینٹل کلینک ، میڈیکل سٹورز کو سیل کیا اور متعدد کو وارننگ جاری کی مزید ان کا کہنا تھا کہ کسی کو انسانی جانوں سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا متعدد لیبارٹریاں ڈینٹل کیئر جو کہ صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو علاج معالجہ دینے کی بجائے مزید بیماری میں مبتلا کر رہی ہیں لہذا ایسی لیبارٹریوں ڈینٹل کیئر اور غیر قانونی پریکٹس کرنے والوں کا کریک ڈاؤن کیا جائے گا غیر قانونی طور پر اتائی جو انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ان کے خلاف دائرہ کار سخت کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی

Comments are closed.