لاہور:اداکارہ انجمن پہلے بیوہ ہوئیں ، اب طلاق ہوگئی ، لکی سے شادی ان لکی ہوگئی ،طلاعات کےمطابق پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ ایک اور جوڑی کی راہیں ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئیں۔ شادی کے گیارہ ماہ بعد اداکار لکی علی نے اداکارہ انجمن کو طلاق دے دی۔
یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران…
تفصیلات کے مطابق پاکستانی پنجابی فلموں کی ملکہ کہلانے والی ماضی کی معروف سپر سٹار انجمن نے دوسری شادی لکی کیساتھ کی تھی، انجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک کے ساتھ ہوئی تھی جس میں سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، مبین ملک کے ساتھ شادی کے بعد انجمن برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں۔
لاک ڈاون جہنم میں جائے، شراب نوشی جاری رہنی چاہئے، یہ ہے 2020 کا بھارت ،…
2013 میں عید کے روز ان کے شوہر مبین کو قتل کر دیا گیا جس کے بعد وہ لاہور اپنے رشتے داروں کے پاس آ گئیں اور شوہر کے قتل کے چھ سال بعد انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔ نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی جس میں انجمن اور لکی علی کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
اداکارلکی کی پاکستان کی معروف اداکارہ انجمن سے راہیں جداہوگئیں ، لکی کی ان لکی تصدیق pic.twitter.com/S5EHVGb6JG
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 14, 2020
ذرائع کے مطابق فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی جوڑی اداکار میاں وسیم احمد عرف لکی نے اداکارہ انجمن کو طلاق دے دی ہے۔ لکی علی نے ویڈیو پیغام کی صورت میں انجمن کو طلاق کی تصدیق کی۔ویڈیو پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار میاں وسیم عرف لکی علی نے کہا کہ تصدیق کرتا ہوں کہ انجم شاہین عرف انجمن کو طلاق دے دی ہے۔
دوسری طرف اداکارہ انجمن کا بھی کہنا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے، شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیاتھا، مگر شاید قسمت میں لکی کے ساتھ اتنا ہی تھا۔ ایسی عورت نہیں کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالوں، آپس میں نہیں بن سکیں راہیں جدا کر لی۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں وسیم علی عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن سے جون 2019ء میں شادی کی تھی لیکن افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دی ہے جس کی تصدیق کا دعویٰ لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست کی طرف سے کیا گیا تھا۔
اپنی اہلیہ اداکارہ انجمن کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام میں وسیم عرف لکی کا کہنا تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی بہت خوش ہیں اور الحمد للہ ہماری شادی شدہ زندگی بہت ہی اچھی چل رہی ہے۔اس موقع پر اداکارہ انجمن کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر (وسیم عرف لکی علی) ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں، اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ من گھڑت باتیں ہیں جو ہم دونوں کے بارے میں لوگ کہہ رہے ہیں میں یہاں تصدیق کرتی چلوں کہ یہ بالکل غلط ہیں اور نہ ہی ان باتوں میں کچھ سچائی ہے۔اداکارہ انجمن کا ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی باتوں پر یقین نہ کریں بلکہ سچ تو یہ ہے جو آپ ویڈیو پیغام میں دیکھ رہے ہیں اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں سچ صرف یہ ہے۔