کشمیریوں سے اظہار ہمدردی ، وزیراعظم کی پکار ، حاضر ہوں گے فنکار ، مظفر جانے کا اعلان کردیا

0
37

کراچی: ہر پاکستانی کشمیری اور ہر کشمیر ی پاکستانی ہے ، اور پھر تاریخ نے یہ ثابت بھی کردیا ، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مظفرآباد میں جلسے کا اعلان کیا جس پر شوبز فنکاروں نے لبیک کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے بعد پاکستانی فنکاروں نے بھی مظفرآباد جانے کا اعلان کردیا ، اعلان کرنے والوں میں مایا علی، ہمایوں سعید، ساحر علی بگا اور کرکٹر شاہد آفریدی نے لبیک کہہ دیا۔ہمایوں سعید نے لکھا کہ میں مظفرآباد جلسے میں جاؤں گا، آئیں دنیا کو دکھادیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک کے بعد دوسرا غرض ہر پاکستانی فنکار، موسیقار اور گلوکار کی یہ خواہش ہے کہ وہ کشمیریوں کے لیے قربانی دے ، مظفر آباد جانے والے دیگر لوگوں میں موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا نے بھی جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے میں وزیراعظم کا ساتھ دیں،بوم بوم آفریدی نے لکھا کہ آئین مل کر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں، میں جمعے کو مظفرآباد جارہا ہوں، آئیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے بھی وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد جانے کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ مایا علی نے کہا کہ ’آئیے اس جمعے کو اپنے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں اور اپنے کشمیریوں بھائی بہنوں کے لیے یکجہتی کا اظہار کریں۔

Leave a reply