تھائی لینڈ سے واپس لانے پرحکومت پاکستان کا شکریہ ، مگراسلام آباد میں ہوٹل انتظامیہ نے ہمارے ساتھ براسلوک کیا،اداکاربول اٹھے
اسلام آباد:تھائی لینڈ سے واپس لانے پرحکومت پاکستان کا شکریہ ، مگراسلام آباد میں ہوٹل انتظامیہ نے ہمارے ساتھ براسلوک کیا، شمعون عباسی بول اٹھے ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف اداکارشمعون عباسی نے تھائی لینڈ سے واپس پاکستان پہنچانے پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اورساتھ ہی جو اسلام آباد میںہوٹل انتظامیہ نے سلوک اس پرشکوہ بھی کیا ہے
شمعون عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں یہ بتایا گیا کہ تھائی لینڈ سے پاکستان واپسی پرہوٹل میں قیام کرنے پرآپ تمام افراد کو مجموعی طورپر23 لاکھ 52 ہزارروپے ادا کرنے ہوں گے، انہوںنے کہ تمام مسافروں نے اس حوالے سے اپنے اپنے پیسے تو پہلے ہی جمع کروارکھے تھے ، شمعون نے کہا کہ ہمیں یہ بتایاگیا تھا کہ اس میں آپ کا ہوٹل میں قیام ، طعام ہوگا
شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ ہمیں اس وقت زیادہ دکھ ہوا جب ہوٹل انتظامیہ نے کہاکہ آپ کے ٹیسٹ بھی کرنے ہیںاوراس کے علاوہ اوربھی ضرورت پڑسکتی ہے لٰہذا یا تو مزید پیسے دیںیا پھرہوٹل چھوڑکرچلے جائیں
شمعون عباسی کہتے ہیںکہ ہمیںیہ بتایا گیا تھا کہ ہوٹل میں چند گھنٹے قیام کےساتھ ساتھ آپ کے کرونا ٹیسٹ کیئے جائیں گے اوراگرنیگٹوآئے تو آپ کو گھرجانے کی اجازت ہوگی
ان کا کہنا ہے کہ اب ہمیںکہا جارہا ہے کہ اگرٹیسٹ کروانا ہے تو پیسے بھی دینے پڑیں گے ، شمعون کہتے ہیں کہ ہمیں اس بات کا بہت دکھ ہےکہ کیسا رویہ ہے ہمارے اپنے لوگوں کا
شمعون عباسی کہتے ہیںکہ ہمیں کہا جارہا ہےکہ یا تو پیسے دیں یا پھر10 منٹ کے اندر اندرہوٹل چھوڑ کرحاجی کیمپ چلے جائیں
شمعون عباسی کہتے ہیں کہ میری حکومت سے استدعا ہےکہ وہ اس واقعہ کی انکوائری کرے اورپتہ لگائے کہ ہوٹل انتظامیہ نے ایسا رویہ کیوں اختیار کیا اورہمارے ٹیسٹ کیوں نہیں کئے جارہے