پاکستان کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر کا یوم پیدائش

0
78

معروف پاکستانی اداکارہ اور شاعرہ حنا دلپذیر المعروف مومو کا یوم پیدائش ہے-

باغی ٹی وی: مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ اور شاعرہ حنا دلپذیر خان 16 جنوری 1966 میں کراچی میں پیدا ہوٸیں انہوں نےاپنے فنی کیریٸر کا آغاز 42 سال کی عمر میں 2008 میں فصیح باری خان کی ٹیلی فلم ” برنس روڈ کی نیلوفر ” سے کیا جس میں انہوں نے سعیدہ کے نام سے کردار ادا کیا۔

انہوں نے ڈارامہ سیریل بلبلے میں ” مومو” کے نام سے مزاحیہ کردار ادا کیا جس سے انہیں بےپناہ شہرت اور مقبولیت حاصل ہوٸی اور اب وہ عوام خاص طور پر بچوں اور خواتین میں ” مومو” کے نام سے ہی جانی جاتی ہیں ۔ ان کے دیگر ڈراموں میں خاتون منزل، باندی، تم ہوکے چپ ، قدوسی کی بیوہ، عینی کی آٸے گی بارات، لیڈیز پارک اور گوگلی محلہ وغیرہ شامل ہیں ۔

حنا نے دلپذیر خان نامی ایک نوجوان سے اپنی پسند کی شادی کی جس سے انہیں ایک بیٹا مصطفی دلپذیر پیدا ہوا ، ابھی وہ تین سال کا تھا کہ دلپذیر خان نے اپنی بیوی حنا المعروف موموکو ہنسی مذاق میں طلاق دے دی حنا عرف مومو نے اس کے بعد ابھی تک دوسری شادی نہیں کی –

اعجاز اسلم نے اپنے دوست کو کیوں رلا دیا ؟

حنا اردو میں شاعری بھی کرتی ہیں انہوں نے اب تک 100 سے زاٸد غزلیں لکھی ہیں جن کو وہ کتابی شکل دے کر شعری مجموعہ شاٸع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔

آغا نیاز مگسی

Leave a reply