سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نژاد امریکی و پاکستانی معروف اداکارہ اور سپر ماڈل سعیدہ امتیاز انتقال کر گئی ہیں۔

باغی ٹی وی: اداکارہ سعیدہ امتیاز کی ٹیم نے ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی ہے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا ہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

عفان وحید کیسی لڑکی سے شادی کریں گے؟‌ اداکار نے بتا دیا

بوبی دیول کیوں ہیں سلمان خان کے احسان مند؟

ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے-

تاہم اب اداکارہ و ماڈل کے صائم علی نامی دوست نے اداکارہ کی موت کی تردید کی ہے-اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر صائم علی نے لکھا کہ میری دوست الحمد اللہ بالکل ٹھیک ہے اس کی موت کی خبریں فیک ہیں-

دوسری جانب اداکارہ سعیدہ کے لیگل ایڈوائزر نےبھی سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر سچی نہیں برائے مہربانی ان کی موت کے حوالے سے کسی خبر پر یقین نہ کریں میں بطور ان کے قانونی مشیر جلد ہی اس حوالےسے کنفرم کردوں گاان کی صحتیابی کیلئے دعا کریں-

یاد رہے کہ سعیدہ امتیاز کشمیری تھیں جن کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی، وہ یو اے ای سمیت امریکا میں بھی مقیم رہیں اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا تھا 32 سالہ سعیدہ امتیاز فلم’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں کام کر چکی ہیں۔

شہناز گل نے سلمان خان کا نمبر کیوں بلاک کیا؟‌

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’کپتان‘ میں کام کیا اور جمائما کا کردار نبھایا۔

Comments are closed.