fbpx

عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے،اہم شخصیت نے معافی مانگ لی

عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے،اہم شخصیت نے معافی مانگ لی

لاہور ہائیکورٹ میں شاہکام چوک کی توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کچھ دیرتک ملتوی کر دی گئی

متاثرین کو معاوضہ کے طریقہ کا ر سے متعلق جواب جمع کرانے کے لیے کچھ دیر کی مہلت دی گئی،لاہور ہائیکورٹ نے کشمنر لاہور ، ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت نوٹس ختم کردیئے لاہور ہائیکورٹ نے غیر مشروط معافی مانگنے پر توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لیے، عدالت نے کہا کہ ایک نوٹیفکیشن آپ سیکشن 4 کا کرتے ہیں اور پھر 3 سال تک خاموش رہتے ہیں ، جسٹس شاہد وحیدنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے دوسرا نوٹیفکیشن جاری کردیا کہ فلائی اور کی توسیع کررہے ہیں، پھر 2017 کا ریٹ 2021 میں کیسے لگا سکتے ہیں؟ وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ 2018 میں ہی اس جگہ کو فلائی اور کے لیے مختص کردیا گیا تھا ،عدالتی حکم پر کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ عدالت نے جواب جمع کروا دیا

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر تو اب بھی کہ رہے ہیں کہ کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ،آپ لوگوں کو اپنے وکیل مقرر کرنے کی مہلت دی جاتی ہے ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کیس میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ آپ نے دوسرا نوٹیفکیشن جاری کردیا کہ فلائی اوور کی توسیع کررہے ہیں، وکلا نے کہا کہ ہم آپ سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں ، جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے یہ توہین عدالت لگائی ،کمشنر لاہور نے عدالت میں جواب دیا کہ عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے،

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شاہکام چوک کی تعمیر میں تاخیر کی درخواست پر حکومت پنجاب اور ایل ڈی اے سے 10نومبر کو جواب طلب کرلیا ، جوڈیشل ایکٹوازم کے سربراہ نے عدالت میں دستاویزی ثبوت اور لاہور ہائیکورٹ کا سابقہ حکم پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک اور آلودگی سے ماحول بری طرح متاثر ہورہا ہے ،استدعا ہے کہ حکام کو شاہکام چوک کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنیکا حکم صادر کیا جائے ۔

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار