داعش پھر سر اٹھانے لگی، عراق میں آئل فیلڈ پر حملہ

0
96

داعش پھر سر اٹھانے لگی ،عراق میں داعش نے شمالی صوبے صلاح الدین میں آئل فیلڈز کو حملے کا نشانہ بنایا ہے یہ 2017 میں تنظیم کی شکست کے بعد اپنی نوعیت کا پہلہ حملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بغداد آپریشنز کی کمان میں ایک عسکری ذمے دار کے مطابق داعش تنظیم نے صلاح الدین صوبے میں "عجيل” اور "علّاس” کی آئل فیلڈز کو چھوٹے اور درمیانے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ذمے دار نے بتایا کہ علاقے میں گشت کرنے والے پولیس کے دستے کی گاڑی میں دھماکا خیز مواد پھٹ گیا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔

عراقی پولیس کے اعلان کے مطابق داعش کے ارکان کو تیل کی تنصیبات تک پہنچنے سے روک دیا گیا۔ تنظیم کے عناصر نے علاقے پر دھاوے سے قبل آئل فیلڈز کی حفاظت پر مامور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی.
واضح رہے کہ داعش جیسی خطرناک تنظیم نے عراق اور شام کے علاقے میں کئ شہروں اور علاقوں کے اپنے قبضے میں لے رکھا تھا اور اس تنظیم نے ان خطوں میں بہت وہشت ناک کاروائیاں کر رکھی ہیں اور جسے اتحادوں نے دو سال پہلے ختم کرنے کا دعوی کر رکھا ہے

Leave a reply