اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

0
23

اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ ریل بازار پولیس نے اداکار نسیم وکی اور آغاماجد پر فائرنگ کرنیوالے دوملزم گرفتار کرلئے

ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد اجمل کا کہنا تھا کہ تفتیشی آفیسر عامر خان لودھی اور ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،بیس جنوری کی رات نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اداکاروں پر فائرنگ کی کارسوار اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد فائرنگ سے محفوظ رہے،اداکار سبینہ تھیٹر کے مینجر طاہر لطیف کے ساتھ لاہور جارہے تھے،ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں،جدید وسائل اور ٹیکنالوجی استعمال کرکے ملزمان کا سراغ لگایا ملزم شعیب نے فری ڈرامہ نہ دکھانے کی رنجش پر فائرنگ کی،ملزم شعیب نے ساتھی جنید کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوارہوکر فائرنگ کی،ملزمان اداکاروں کو حراساں کرکے فیصل آباد چھوڑنے پر مجبور کرنا چاہتا تھا،ملزم شعیب کچھ عرصہ قبل بھی ایک تھیٹر پر فائرنگ کرچکاہے،تفتیشی ٹیم کیلئے انعامات کی سفارش کی جائے گی،

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ 20 جنوری کو فیصل آباد میں پیش آیا تھا جب دونوں فنکاراسٹیج ڈرامے کے بعد لاہورجارہےتھے سی پی او فیصل آباد کے مطابق فائرنگ میں دونوں فنکار محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ معروف بھارتی ’کپل شرما شو‘ نسیم وکی کے بغیر چل ہی نہیں سکتا –

تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

 

Leave a reply