fbpx

ویڈیو:اداروں پر تنقید،اداکارہ سائرہ یوسف کا ٹویٹر اکاؤنٹ چلانیوالا پی ٹی آئی کارکن نکلا

ویڈیو:اداروں پر تنقید،اداکارہ سائرہ یوسف کا ٹویٹر اکاؤنٹ چلانیوالا پی ٹی آئی کارکن نکلا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی جانب اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے،

عمران خان جب سے وزیراعظم کی کرسی سے اتارے گئے، تب سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ملک بھر میں اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، عمران خان خود بھی اداروں کے خلاف تنقید کرتے نظر آتے ہیں، عمران خان کی جانب سے متعدد بار اداروں پر تنقید کی گئی بلکہ کارکنان کو اداروں پر تنقید کرنے کے حوالہ سے ابھارا گیا ,اداروں کے خلاف ٹویٹر پر مہم،جب بھی کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے تو وہ عمران خان کا چاہنے والا اور پی ٹی آئی کارکن نکلتا ہے

حال ہی میں اب سوشل میڈیا پر ایک اور انصافی بہروپیا بے نقاب ہوا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم نے گتھی سلجھا دی . مشہور اداکارہ سائرہ یوسف کا ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا ،سائرہ یوسف کے نام سے ٹویٹرپر اکاؤنٹ کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کےخلاف سرگرم تھا پردہ اٹھا تو سائرہ کے بجائے نکلا کامونکی، گجرانوالہ کا میاں نعیم ، جس نے 2019 سے اداکارہ کے نام پر اکاؤنٹ بنا رکھا تھا معصوم فالوور سائرہ یوسف کو پی ٹی آئی کا نمائندہ سمجھتے رہے

پی ٹی آئی کا جذباتی رکن سازشی پروپیگنڈہ میں بھرپور کردار ادا کرتا رہا . میاں نعیم نے پکڑے جانے کے بعد فوری اعتراف جرم کر لیا گھر والے بھی میاں نعیم کے بہروپ پر نادم ہیں، سائبر کرائم قوانین کے تحت کم از کم 7 سال قید بامشقت متوقع ہے.

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟