fbpx

اداکار یاسر حسین ماؤں،بیویوں،بہنوں اور بیٹیوں کے حق میں بول پڑے

 پاکستانی اداکار اور میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیویوں کو روکنے والے غیر محفوظ ہوتے ہیں مرد نہیں۔
یاسر حسین کی اہلیہ اداکارہ اقراعزیز کی والدہ آسیہ عزیز پاکستان کی پہلی فی میل کریم ڈرائیور ہیں۔ یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ اور ساس کی کار میں بیٹھے ہوئے تصویر پوسٹ کی اور لکھا ’’میری خوبصورت بیوی اقرا عزیز  اپنی والدہ آسیہ عزیز (پاکستان کی پہلی کریم ڈرائیور) کے ساتھ اپنی نئی کار میں بیٹھی ہیں ماشااللہ۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاور فل(طاقتور) عورتوں کے چہرے پہ الگ ہی چمک ہوتی ہے۔ اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیوی کو روکنے والے غیرمحفوظ ہوتے ہیں،مرد نہیں۔یاسر حسین نے اس پوسٹ کے ساتھ محبت اور عورت راج کے ہیش ٹیگز کا استعمال کیا۔ ماں، بہن، بیٹیوں اور بیویوں کو روکنے والے مرد نہیں ہوتے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.