اداکارہ عائشہ عمر جن کی حال ہی میں فلم رہبرا ریلیز ہوئی ہے اس میں ان کے ساتھ احسن خان دکھائی دے رہے ہیں۔ امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کو پاکستان کی خوبصورت جگہوں پر شوٹ کیا گیا ہے۔فلم کے گانے کافی پسند کئے جا رہے ہیں چوبیس جون کو یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنی لوگ کہانی کو کافی سراہ رہے ہیں۔اس فلم کی ہیروئین عائشہ عمر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی اس وڈیو میں عائشہ عمر نے دکھایا ہے کہ وہ کس طرح سے شوٹ کررہی ہیں ، انہوں نے اس وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اداکاری صرف گلیمر کا نام نہیں ہے نہ ہی یہ تفریخ ہے بلکہ سخت محنت اور جدوجہد کا نام ہے اداکاری.
عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ یہ کلپ جنوری دو ہزاد بیس کی صبح سات بجے ہم قصور کی سخت سردی اور ہلکی بارش کا ہے۔ لہذا کام کرنا آسان نہیں ہوتا سردی گرمی کے موسم کی شدت کو جھیلنا پڑتا ہے تب جا کر کوئی چیز بنتی ہے جسے شائقین دو ڈھائی گھنٹوں میں دیکھتے ہیں ان دو ڈھائی گھنٹوں کے پیچھے بے حد محنت ہوتی ہے۔یاد رہے کہ رہبرا میں عائشہ عمر ایک پنجابی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں انہوں نے اس میں پنجابی بولی ہے اور باقاعدہ خوبصورت پنجابی لہجہ اپنایا ہے، امین اقبال کا کہنا ہے کہ اس فلم کو ایک بار ضرور دیکھیں آپ یہ ضرور کہیں گے کہ ہاں جی یقینا فلم پر محنت کی گئی ہے۔