عدالت چاہتی ہے خورشید شاہ کیلئے ہائیکورٹ کا دروازہ بند نہ ہو،سپریم کورٹ

0
22

عدالت چاہتی ہے خورشید شاہ کیلئے ہائیکورٹ کا دروازہ بند نہ ہو،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی خورشید شاہ کی دونوں بیگمات سپریم کورٹ کے حکم پر عدالت میں پیش ہوئیں دوران سماعت جسٹس طارق نے استفسار کیا کہ فیملی ممبران کی خود مختاری سے متعلق کیا کہیں گے؟ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ اہلخانہ کب تک زیرکفالت تھے یہ سب ٹیکس گوشواروں میں واضح ہے،جسٹس سردار طارق نے استفسار کیا کہ خورشید شاہ کے اہلخانہ نے کتنے غیر ملکی دورے کیئے؟ نیب کے مطابق 140 غیرملکی دورے کیے گئے ہیں، سفری اخراجات اور تفصیلات ریفرنس کا حصہ نہیں وکیل نے کہا کہ سفری اخراجات کا نیب نے الزام ہی عائد نہیں کیا،سفری اخراجات سے متعلق ایک بھی لفظ ریفرنس کا حصہ نہیں،

ایڈووکیٹ مخدوم علی خان نےعدالت سے درخواست واپس لینے کیلئے مہلت مانگ لی وکیل ملزمان نے عدالت میں کہا کہ درخواست واپس لینے کے لیے ملزم خورشید شاہ سے مشورہ کرکے بتاؤں گا۔ جسٹس سردار طارق نے کہا کہ بہتر ہوگا ہارڈشپ کے نقطے پر پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کریں،عدالت چاہتی ہے خورشید شاہ کیلئے ہائیکورٹ کا دروازہ بند نہ ہو،درخواست خارج کی تو خورشید شاہ کے پاس کوئی آپشن نہیں بچے گا،

خورشید شاہ کی بیگمات کی ضمانت منسوخی پر سماعت بعد میں ہوگی، عدالت نے نیب کی درخواستیں خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواستوں سے الگ کردیں خورشید شاہ کے بیٹے کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرسماعت بھی کل تک ملتوی کر دی گئی

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

https://baaghitv.com/darkhasat-zmanata-court-nay-kia-khursheed-shah-ki-begmaat-kotalababa/

Leave a reply