نور مقدم قتل کیس: ملزم کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ

0
49

‏نور مقدم قتل کیس ملزمان کے خلاف ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت میں پیش کر دی گئی جبکہ اسلا م آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ‏نور مقدم قتل کیس ملزمان کے وکیل اکرم قریشی کی استدعا پر تمام غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی استدعا کی گئی-

جج عطاء ربانی نے استدعا پر میڈیا سمیت تمام افراد کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کا حکم دے دیا سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے سے قبل کمرہ عدالت کو بند کردیا گیا تاہم بعد ازاں ‏نور مقدم کیس کی مخصوص وقت کی ان کیمرہ سماعت عدالت نے مکمل کرکے کیس میں دوبارہ میڈیا سمیت دیگر افراد کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت دے دی گئی-

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

پبلک پراسیکیوٹرحسن عباس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دورانِ سماعت کہا تھا کہ مجھ پر دفعہ 201 کیوں لگائی گئی، ذاکر جعفر کی کمپنی احمد جعفر کے نام سے ہے اور تصویر ظاہر جعفر کی لگائی ہوئی ہے جس جگہ وقوعہ پیش آیا وہ انہوں نے کمپنی کا برانچ دفتر بنایا ہوا ہے، نجی اسکول میں مرکزی ملزم بچوں کی کونسلنگ کرتا رہا ہے پبلک پراسیکیوٹر حسن عباس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے میڈیکل بورڈ کی درخواست مسترد کی جائے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر پر مقدمے کے بعد میڈیکل پینل بنانے کی درخواست دی گئی سوشل میڈیا پر ہمارے مؤکل کو گالیاں دی جا رہی ہیں۔

نور مقدم قتل کیس کے مدعی شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری طرف سے ایسا کچھ نہیں ہو رہا اور ایسا ہونا بھی نہیں چاہیے۔

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

عدالت نے ملزم کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور نور مقدم قتل کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

نور مقدم قتل کیس کے مدعی شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے وکلاء نےعدالت سے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تفصیل سے دیکھنے کی استدعا کی، پھر انہوں نے خود ہی یہ استدعا واپس لے لی۔

مدعی کے وکیل نے کہا کہ عدالت سے استدعا کریں گے کہ نور مقدم قتل کیس کا اوپن ٹرائل ہی رہنے دیں، امید ہے کہ میڈیکل پینل کی درخواست پر عدالت آج فیصلہ سنا دے گی، ملزمان کے وکلاء پروفیشنل کام کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر کسی وکیل کو گالی نہیں دینی چاہیے، نور مقدم قتل کیس بالکل ٹھیک سمت میں چل رہا ہے-

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

 

قبل ازیں مقدمے کا ٹرائل 2 ماہ میں مکمل نہیں ہو سکا تھا ،ٹرائل کورٹ کو 14 دسمبرتک نور مقدم کیس کاٹرائل مکمل کرنا تھا ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے خط کے ذریعے ہائی کورٹ سے مزید وقت مانگا تھا اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی ،ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کورس کے سلسلے میں چھٹیوں پر ہیں سیشن جج عطا ربانی اس کیس کی مسلسل سماعت کر رہے ہیں، جج عطا ربانی 13 دسمبر سے 18 دسمبر تک لاہور میں ایک عدالتی کورس کے سلسلے میں موجود ہیں جس کی وجہ سے سماعت نہیں ہوئی-

مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین نے وکالت نامہ جمع کروایا تھا جو لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج ہیں، گزشتہ سماعت پر سکندر ذوالقرنین نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، اسکا میڈیکل کرایا جائے،درخواست ایڈیشنل سیشن جج عطاربانی کی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ شکایت کنندہ بااثر شخص ہیں اس لیے پولیس نے جان بوجھ کر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کو چھپایا، ظاہرجعفرکے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کر دی-

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے-

نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے-

نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

Leave a reply