عدالت کا گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو فوری رہاکرنے کا حکم

0
32

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےکارکنوں فوری طور پر رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

باغی ٹی وی: جسٹس صفدر سلیم شاہد نے درخواستوں پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا فیصلہ میں کہا گیا ہےکہ 9 مئی کے حیران کن واقعے نے پرامن اور جمہوری ملک کی مسخ شدہ تصویر پیش کی، امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری تھی۔

غیرقانونی طورپرریکارڈ کی گئی کالزکوریلیزکرنےکی ذمہ داری کس پرعائد ہوگی؟ ،اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت نے لاہور، وزیرآباد، جھنگ، شیخوپورہ ، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاءالدین، گجرات، ننکانہ صاحب،گوجرانوالا اور نارووال میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کو کالعدم قرار دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے 9 مئی کے واقعے پر بغیر سوچے سمجھے لاتعداد نظربندی کے احکامات جاری کیے، حکومت کے پاس شواہد موجود تھے تو فوجداری مقدمات میں گرفتاری کے لیے بہت وقت تھا گرفتار افرادکو الزامات کا پتہ تو ہو تاکہ وہ اپنا دفاع کرسکیں-

چئیرمین نیب کے اختیارات میں اضافہ،نوٹیفیکیشن جاری

عدالتی فیصلے کی کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی رپورٹ پر شہریوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا، ڈپٹی کمشنرز کا نظر بندی کا فیصلہ خود پبلک مینٹیننس آرڈیننس (ایم پی او) 1960 کے سیکشن3کی خلاف ورزی ہے، تمام نظر بند افرادکو فوری طور رہا کیا جائے۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے بھی تھری ایم پی او کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، تفصیلی اور تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

قندھار میں قطری وزیراعظم اورافغان طالبان کے سپریم لیڈر کی ملاقات

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 اور 10مئی کو احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے تناظر میں صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ نے تھری ایم پی او کا نفاذ اور سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا تھا۔

Leave a reply