شہباز گل کو امریکہ سے واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

0
34
gilll

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کی بیرون ملک سے واپسی پر گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے احکامات جاری کیے درخواست گزار کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ شہباز گل کہاں پر ہیں ؟ وکیل نے کہا کہ اٹھائیس اپریل کو امریکا گئے تھے، چار مئی کو ان کی واپسی ہے، فیصل آباد، اٹک، جہلم، بوریوالہ، کراچی، جھنگ، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں مقدمات درج کیے گئے سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پٹیشنر عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں شہباز گل سمیت دیگر کے خلاف گیارہ مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، میں نے واپسی کا ٹکٹ ساتھ لگایا ہے، چار مئی کو واپسی ہے،

شہباز گِل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی تھی، شہباز گِل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کرکے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے اپنے خلاف درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں، میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کی گئی ہے

واضح رہے کہ توہین مسجد نبوی کے مقدمے میں نامزد شیخ راشد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور وہ اٹک جیل میں ہیں

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پر فیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے،

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

Leave a reply