عدالت کیوں قومی اسمبلی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

0
27
islamabad highcourt

عدالت کیوں قومی اسمبلی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

ڈپٹی اسپیکر کا قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بُلانے کے اقدام کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کی درخواست پراسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے سماعت کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار لارجر بینچ میں شامل تھے،درخواست میں کہا گیا تھا کہ 13اپریل کےجس سرکلر میں اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کیا گیا آئین سے متصادم ہے،ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات کا استعمال کرنے سے روکا جائے،13اپریل کے سرکلر میں اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا،اسپیکر کے استعفیٰ کے بعد نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے اجلاس 16 اپریل کو بلایا گیا تھا،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا 16 اپریل کے اجلاس کے ایجنڈے میں ڈپٹی ا سپیکر کو عہدے سے ہٹانا تھا؟ وکیل نے کہا کہ 16اپریل کے اجلاس کے ایجنڈے میں ڈپٹی ا سپیکر کو عہدے سے ہٹانا نہیں تھا،16اپریل کے اجلاس کا ایجنڈا اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب تھا،اسپیکر قومی اسمبلی کا دفتر خالی نہیں چھوڑا جا سکتا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رولز کہتے ہیں کہ جتنا جلد ہو سکے اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب کیا جائے، چند مزید دن بعد اجلاس بلانے سے کیا فرق پڑیگا؟ یہ عدالت کیوں قومی اسمبلی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے؟ وکیل منصور اعوان نے کہا کہ یہ قومی اسمبلی کا اندرونی معاملہ نہیں ہے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کی اندرونی کارروائی ہے اور تاریخ مقرر کر دی گئی ہے،پارلیمنٹ کا تقدس برقرار رہنا چاہیے، وکیل نے کہا کہ پہلے اجلاس 16 اپریل کو بلایا گیا پھر بعد میں تبدیل کر دیا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اپنے خلاف عدم اعتماد کے روز اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتا ،اس کے علاوہ رولز میں ڈپٹی اسپیکر پر کوئی قدغن موجود نہیں،جب رولز میں ایسی کوئی قدغن نہیں ہے تو یہ عدالت اس میں نہیں جاتی،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے 22 اپریل کو جواب طلب کر لیا وفاق، ڈپٹی اسپیکر اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا گیا ،وکیل نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس 22 اپریل تک موخر کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی،جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کیا اسپیکر وجوہات بتانے کا پابند ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کے تقدس کو دیکھنا ہے، وکیل منصور اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا تقدس کم کرنے میں ہم نے کوئی کردار ادا نہیں کیا،عدالت درخواست پر نوٹس جاری کر کے پیر کو ڈپٹی اسپیکر سے وجوہات طلب کرے،عدالت نے کہا کہ ہم نوٹس جاری کر کے 22 اپریل تک جواب طلب کر لیتے ہیں،وکیل نے کہا کہ اگر 22 اپریل تک ملتوی کرتے ہیں تو میں درخواست واپس لے لیتا ہوں،

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہ کیا جائے،درخواست دائر

صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے صنعتی مسائل کے حل کی امید لگا لی

Leave a reply