عدالت نے نیشنل بنک کو انتقامی کارروائی سے روک دیا

0
44
islamabad hoghcourt

عدالت نے نیشنل بنک کو انتقامی کارروائی سے روک دیا

نیشنل بنک اسٹاف سروس رول 2021 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

سماعت اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل بنک کو انتقامی کارروائی سے روک دیا،آل پاکستان نیشنل بنک آفیسرز ایسوسی صدر حاجی انور بلوچ، رستم علی دائد پوتا، ناصر جنجوعہ، اشفاق علی میرانی اپنے وکیل ڈاکٹر جی ایم چودہری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سیکرٹری خزانہ، صدر نیشنل بنک، این بی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹر، این بی پی کے نائب صدر ایچ آر کو نوٹس جاری جواب طلب کر لیا

ڈاکٹر جی ایم چودھری نے کہا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک عدالت نیشنل بنک رول2021 کے خلاف حکم امتناع جاری کرے، عدالت نیشنل بنک انتظامیہ کو درخواست گزاروں کو کے خلاف ایکشن یا تبادلہ روک دے، نیشنل بنک اسٹاف سروس رول 2021 نیشنل بنک آرڈیننس کی خلاف ہے، نیشنل بنک اسٹاف سروس رول 2021 غیر قانونی ہے،نیشنل بنک اسٹاف سروس رول 2021 کے تحت ملازمین کے مراعات کم کر دیئے ہیں، نیشنل بنک اسٹاف سروس رول 2021 بناتے ہوئے نیشنل بنک آرڈیننس کو مدنظر نہیں رکھا گیا،نیشنل بنک اسٹاف سروس رول 2021 بناتے وقت اسٹاک اولڈرز سے مشاورت کیئے بغیر رول بنائے گئے،

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد نیشنل بنک سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیا،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے پہلے تمام فریقین جواب ہائیکورٹ میں جمع کرائیں، عدالت نے سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی،

صدر نیشنل بنک عارف عثمان کی تعیناتی کے خلاف درخواست پروزارت خزانہ کو نوٹس جاری

Leave a reply