عدالت نے گاڑیوں کے حوالے سے دیا اہم حکم

0
40

عدالت نے گاڑیوں کے حوالے سے دیا اہم حکم

باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی طور پر تیار ہونے والی تمام گاڑیوں میں حفاظتی ایئر بیگ کی تنصیب کو یقینی بنائے۔

عدالت نے مقامی آٹو مینوفیکچررز کے لئے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ تمام گاڑیوں میں ائیر بیگ نصب کریں۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

پاما کے چیئرمین علی اصغر جمالی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے حکومت کو گاڑیوں میں ائیر بیگ لگانے سے متعلق قانون سازی کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ، تقریبا تمام مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیاں ائیر بیگ رکھتی ہیں لیکن جن کی قیمت 15 لاکھ سے بھی کم ہے وہ یہ سہولت نہیں رکھتے ہیں۔

Leave a reply