عدالت نے سلیمان شہباز کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی
عدالت نے سلیمان شہباز کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی گئی جبکہ نیب کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سلیمان شہباز نے عدالت کے رو برو پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی.
جبکہ تفتیشی وکیل نے کہاکہ سلیمان شہباز کل شامل تفتیش ہوئے ،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ 15 دن آپ کیا کرتے رہے؟تفتیشی افسر نے کہاکہ سلیمان شہباز کل ایف آئی اے پیش ہوئے، سوالنامے کا جواب دیا۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے نوٹس کب دیا ؟ابھی تک تفتیش مکمل نہیں کی، ایف آئی اے تفتیشی افسر نے کہاکہ ہمیں وقت دیا جائے اس میں بہت سی چیزیں ہیں ،پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے استدعا کی کہ تھورا وقت مل جائے تو بہتر ہوگا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
جبکہ عدالت نے سیلمان شہباز کی ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ جمع کروائیں. یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022 میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہوئے تھے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا تھا کہ سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوال نامہ دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سلیمان شہباز نے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا تھا۔ ذرائع ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں۔